مرکزی بنات الاسلامیہ کے زیر اہتمام سیرتی مسابقے کے اصول اور چند ہدایات۔

0



ہر قدم کو رکھنے کے پیچھے آگے بڑھنے کا ایک مقصد ہوتا ہے، بعینہٖ ہر عمل کے پیچھے کوئی نہ کوئی سبب کار فرما ہوتا ہے۔ مسلمان کا دینی و اخلاقی فرض ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور اس میں پنہاں اسرار و حکمتوں کو نہ صرف خود جانے بل کہ دوسروں تک بھی پہنچائے، تاکہ اللہ تعالیٰ اس عمل کے عوض ہدایت عطا فرمائے اور بندہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہو جائے۔


اسی مقصد کے پیشِ نظر بناتُ الاسلامیہ ایک سیرتی مسابقے کا انعقاد کر رہی ہے۔ ذیل میں اس کے اصول و ضوابط اور چند رہنما ہدایات پیشِ خدمت ہیں:


۱۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ اگرچہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا، تاہم اس مسابقے کا اصل مقصد اور نیت خالصتاً پیغمبرِ عالم ﷺ کے پیغام کو سمجھنا اور اسے اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہے۔


۲۔ رول نمبر سلپ کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


۳۔ جوابی کاپی پر اپنا پورا نام اور رول نمبر واضح طور پر لکھنا ضروری ہے۔


۴۔ سوالات ابجیکٹو نوعیت کے ہوں گے۔ ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے جائیں گے۔ درست جواب کو مکمل طور پر پُر کریں۔


۵۔ منہائی مارکنگ کے تحت ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منہا کیا جائے گا؛ یعنی چار غلط جوابات کی صورت میں ایک مکمل نمبر کٹ جائے گا۔


۶۔ نمبرات میں برابری کی صورت میں بالمشافہ قرعہ اندازی کی جائے گی۔


۷۔ اگر پہلی دو پوزیشنیں کسی عالم/عالمہ یا فاضل/فاضلہ کو حاصل ہوں، تو وہ ان انعامات کے بجائے تیسری پوزیشن والے کے ساتھ قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے۔


۸۔ اسی طرح سابقہ سیرتی مقابلوں میں اول، دوم، سوم، یا چہارم پوزیشن حاصل کرنے والے واقفینِ سیرت النبی ﷺ کو اس مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

ریاستی سطح پر پچھلے چار سال میں منعقد ہونے والے تمام سیرتی مسابقوں، بالخصوص وحدت المکاتب کے زیرِ اہتمام ہونے والے مقابلوں میں پہلی سے لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھی اس مسابقے میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔


دیانت داری اس مقابلے کی سب سے پہلی شرط ہے، اور آن لائن کی دنیا میں ایسی معلومات مخفی رہنا ممکن نہیں۔

اگر کسی بھی مرحلے پر چاہے امتحان کے بعد ہی کیوں نہ ہو— یہ بات ثابت ہو گئی کہ کسی امیدوار نے اس شرط کی خلاف ورزی کی ہے، تو اس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے

  70517 95634 9149525943

  WhatsApp 1 WhatsApp 2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ویب گاہ کی بہتری کے لیے آپ کی قیمتی رائے ہمارے لیے اہم اور اثاثہ ہے۔

© 2023 جملہ حقوق بحق | اسلامی زندگی | محفوظ ہیں