ہند میں مؤخری شادی وجہ ارتداد

0

ہند میں مؤخری شادی وجہ ارتداد 

اکثر میں نے ملاحظہ کیا ہےکہ آدمی (رجل و نسا) کا تعلقِ نفسی : حرامی جب عروج پر پہنچتا ہے تب وہ اسے نا حرام بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عالم میں ایک طریقہ ہے جو کہ ہے شادی!، اختیار کیا جاتا ہے۔ اور اس راستے پر ہم تبدیلِ مذہب پر مجبور ہو جاتے ہیں۔


مگر بہت کم سمجھتے ہیں کہ صرف یہ تعلق : مزعومہ محبت ( so-called love) ہم سے یہ کراتا ہے۔ اس کے پیچھے بڑا منصوبہ اور سازش ہے، ایک ایسا کنواں جس کی پہلی لیول محبت ہے پھر تبدیل مذہب پھر اپنا رنگ: وقتی لذت پھر تکلیفات تکلیفات تکلیفات۔۔۔ پھر جہنم۔


 یہ ان کی دنیاوی زندگی کو بھی نرک بنا دہتا، ابدی کے بارے میں ہم خود سوچیں۔


اس کا ایک قوی سبب موخری شادی (late marriage) ہے کبھی ہم اس کی بھول بھلیاں میں پھنس جاتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سنگل ہیں اور ہم سے کوئی گناہ بھی نہیں ہو رہا ہے مگر حقیقت کچھ اور ہے۔ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ اپنے بستر پر جا کے محاسبہ کر لو بل کہ اپنا موبائل دیکھو، آپ کو آئینہ دکھ جائے گا۔  


اپ اپنے احباب سے ان کے بارے میں، اس خاص کے بارے میں باتیں کرتے ہیں یہ کیا ہے؟


 impact of being unmarried, sex is not all about that... Sex is all about in our minds.


دماغ سے ہی ایک سگنل جاتا ہے کہ آپ کو کچھ کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تکمیلِ شہوت کے اور بھی راستے ہیں، وِداؤٹ ڈُوانْگْ ڈَیٹ اور یہ سب تخیلات، حرکتِ ید، چیٹنگ، Ai بیوی کی تلاش؛ یہ سب کچھ اسی کنویں کا پانی ہے جس کی سطحِ اول مزعومہ محبت ہے۔ 


ہمیں چاہیے کہ ہم کنواں بدلیں، محبت کی تلاش حقیقی ہمسفر (بیوی) میں کریں، جو ہمیں اپنے مذہب کے ساتھ ، جو اپنے اللہ کے ساتھ جوڑے رکھیں۔ 


اس کنویں کی خصائل ہیں کہ اگر آپ پہلے سے اس کنویں کا خالص پانی پیتے ہیں تو آپ کو محبت اور راحت ہی ملے گئی، مگر آپ اگر وہاں سے آ رہے ہیں تو وقتی تکلیفات اس کی پہلی لیول ہے پھر۔۔۔ پر سکون زندگی پھر جنت پھر دیدارِ خالق۔ سمجھیں اشارہ اور کریں فہمائش، بچائیں اپنی اور اپنوں کی زندگیاں کو۔


تجزیہ و تبصرہ : ماجد کشمیری

کشمیر میں اضمحلالِ علما

0

کشمیر میں اضمحلالِ علما


 

 

اس عنوان کے تحت بتلایا گیا کہ علماءِ کشمیر نے فہمائش نہیں کی ان کی جو غیر متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے تھے جیسے ہائر سیکنڈری کے طلبہ کو۔ 


کیا حقیقت ہے اس کی؟ 


علما ابدی طور پر کوشاں ہے کہ عوام الناس سمجھیں، اس کے لیے انہوں مدراس یہاں تک کہ مشترکہ تعلیمی ادارے (combined study platforms) قائم کیے۔


مزید انہوں نے یونی ورسٹیوں میں بھی اسلامک سٹڈیز اور عربک ڈیپارٹمنٹ قائم کیے تاکہ بنادی معلومات حاصل ہو جائے۔


 پھر بھی جب عامت الناس مطمئن نہیں ہوئے تو آن لائن درسیات کا آغاز کیا ، یہ قدم خطرے سے خالی نہیں تھا پرنتو پھر بھی افادہِ عامہ کے لیے برداشت کر رہیں ہیں۔


عام مثال سے سمجھیں۔ ڈاکٹر اگر ڈاکٹری سیکھنا چاہتا ہے تو سیدھا سرجیکل ٹھیٹر میں نہیں بٹھایا جاتا بل کہ اسے پہلے میڈیکل کالج جوائن کرنا پڑتا ہے۔ گر ہم اس کے برعکس کریں گے تو مریض شفا یاب نہیں ہونگے بل کہ ان کی لاشیں ملیں گی۔


ایسا ہی کچھ اس فیلڈ میں بھی ہوتا ہے کہ جب بغیر علم کے اترتے ہیں تو صحیح تصور اسلام کا جنازہ نکل کر بدعات کا آغاز ہوتا ہے۔ 


مشہور زمانہ ابن رشد رحمہ اللہ (Averroes): جن کے بغیر Philosophy physics mathematics & polymath نامکمل ہے، وہ کہتے ہیں: قرآن کریم پر نظر ڈالنے سے تین طرح کی آیتوں کا علم ہوتا ہے۔


 ایک خطابی: یعنی وہ آیتیں جن کا مقصد عامت الناس کی تعلیم و تفہیم ہے۔


دوسری جدلی: یعنی وہ آیتیں جو مشترکہ طور پر اکثر انسانوں کے لیے پیش کی گئی ہے۔


اور تیسری برہانی: یعنی وہ خاص طریقے جو اعلیٰ علم والوں کے لیے پیش کی گئی ہیں،


 میرے نزدیک قرونِ اولیٰ کے لوگ زیادہ دانش مند تھے جنہوں نے مذکورہ بالا طریقے پر پوری طرح عمل کیا۔ ( سائنس اردو 1998)


اب آپ کی وہ بات کہ حدیث مع سندِ صحیح کے خلاف جب فتوی ہوتا ہے تو آپ عوام کو سمجھا نہیں پاتے ہیں کہ یہ کس طرح ہے۔


اولاً وہ فتوی کیوں کر شرعی کہلائے گا جو حدیث کے خلاف ہو مگر حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، جس کو غیر متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے نہیں سمجھ سکتے ہیں۔ یہ ایسے ہی جیسے میں ڈاکٹر ہوں تو میں کیوں کر انجینئرنگ کو سمجھ سکتا ہوں وہ بھی پریکٹس فیلڈ میں۔ حقیقتاً معاملہ یوں ہوتا ہے


1۔ وہ حدیث منسوخا خلافِ قرآن ہوگی،

2۔ اجماع کے خلاف ہوگئی،

3۔ وہ حدیث معمول بہ نہیں،

4۔ بقیہ حدیثوں پر عمل ہی نہیں ہوگا،


اور اصل مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب دلیلِ منسوخ بھی نہیں ہوتی، اور کب معمول بہ رہی ہے کب معمول بہ نہیں رہی اعنی وقتِ منسوخ مجمل ہوتا ہے۔


 جب ایک طرف احادیث ایک مسئلہ بتلاتی ہے ، طرف ثانی میں احادیث دوسرے مسئلے کی نشان دہی کرتے ہیں۔ 


تب قوتِ علما جواب دیتی ہیں اور مجتہدین پر مسئلہ پڑ جاتا ہے۔ اور اختلاف واقع ہو جاتا ہے، یہ اختلاف علما (متعلقین) نہیں سمجھ پاتے غیر متعلقین کیسے سمجھیں گئے۔


اور عمیم گوشوں پر (میں نے عمیم سے کس کی طرف اشارہ کیا، وہ میں نے اوپر بھی ذکر نہیں کر پایا) قیاس، تدبر اور تفکر کر کے پھر مفتی بہ قول پر فتوی شائع ہوتا ہے اور شاذ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ 


تمثیلًا کوئی بھی مسئلہ لیں،جیسے فاتحہ خلف الامام۔ 


حدیث آئی ہے، جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی نماز نہیں ہوگی اس کی۔ 

اب حدیث مجمل ہے: امام کا، جماعت کا ذکر نہیں۔ کیا کریں؟


 دو منٹ کے لیے مان لیا جائے انفرادی نماز کا مسئلہ ختم ہوگیا مگر جماعت کا ہنوز معلق،


قرآن نے کہا: جب قرآن پڑھا جائے خاموش رہو۔ اب آپ کو ماننا پڑے گا کہ حدیث غلط ہے یا قرآن۔


اب دیکھنا ہے اصول کیا ہے ظاہرًا قرآن کے خلاف حدیث نظر آئی، تو کیا ماننا ہوگا؟۔ 


اللہ کا کلام ماننا پڑے گا، تو لازم آئے گا انکارِ حدیث۔


قرآن کی یہ آیت نماز کے متعلق ہے؟ 

یہ حدیث جماعت کے متعلق ہے؟ 


اقوال آئیں گیے صحابہ، تابعین اور تبع تابعین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے۔


ان کا قول لینا ہے یا نہیں؟


حدیث پیش کی گئی؛


 میرے صحابہ ستاروں کے مانند ہے ان کی اتباع ضروری ہے۔ خلفاء راشدین کی اتباع کرنا میری تتبع ہے۔


اقوال آئیں، آیت نماز کے متعلق ہے، اب دلالتا حدیث قرآن کے خلاف ہوئی تو کہنا پڑھا کہ حدیث جماعت کے بارے نہیں ہے۔  


حدیث آئی : امام کی قراءت مقتدی کے لیے کافی ہے۔ 


اب ان دو حدیثوں میں بھی تضاد آیا، رفعِ تنازع کے لیے مانا ہوگا جماعت کے لیے ہے حدیث، اور اقوال آئیں یہاں بھئی! یہ حدیث جماعت کے لیے ہے۔ 


یہ میں نے ثمیل بیان کی ورنہ طرفین کے پاس اپنے اپنے دلائل ہے۔ نیز ایک ہوتا جواب دینا، ایک ہوتی ہے دلیل دینا اعنی نقص نہیں نقض کرنا پڑتا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ جس کو رحمت سے تعبیر کرتے ہیں۔


اور ان دلائل کو سمجھنا اور پھر اسے فیصلہ کرنا گویا شریعت کا ترجمانی ہے، اور یہ آسان کام نہیں، ان شکلوں پر قیاس کر کے نتیجہ نکالنا مجتہدین کا کام ہے اور اس قیاسیت کو سمجھنا علما کا۔ غیر متعلقین نہ سمجھ سکتے ہے نیز ان کو سمجھانا ضیاعِ وقت و محنت ہے، شائقین تلمذیت کا راستہ اختیار کرتے اعنی تدریجاً پہلے بنیادی کتابیں پڑھتے ہیں۔

تحریر: ماجد کشمیری

التصریح بما تواتر فی نزول المسیح - ایک تعارف

0


التصریح بما تواتر فی نزول المسیح  - ایک تعارف

( قسط 1)


تمہید: 

کتابِ ہذا عالَمِ اسلام کے مایہ ناز فقیہ ' محدث ' ادیب' مصنف ' عربی کے بلند پایہ شاعر ' صوفی ' زاہد امام انور شاہ المسعودی الکشمیری رحمہ اللہ کی تصنیف ہے - اس پر تحقیق ' تخریج اور تعلیق کا کام عالَمِ عرب کے معروف ربانی عالِم ' محدث' ادیب شیخ عبد الفتاح ابو غدہ رحمہ اللہ نے انجام دیا ہے اور اس کو مفتی اعظم پاکستان اور امام انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے شاگردِ رشید مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ نے مرتب کیا ہے - میرے خیال میں کتاب کے استناد کےلئے اتنے بڑے علماء کی نسبت کافی ہے - کتاب عربی میں ہے لہذا اَولی تو یہی تھا کہ اس کا تعارف بھی عربی میں دیا جاتا لیکن اس سے میرے پیشِ نظر مقصود پورا نہیں ہوتا - اول تو ہمارے دیار میں عربی زبان سمجھنے والوں کی تعداد خاصی کم ہے - دوم یہ کہ عامۃ المسلمین کو کتاب کے نفسِ موضوع سے روشناس کرانے کے لیے اردو زبان کا انتخاب مناسب سمجھ میں آیا - اس سے یہ فائدہ بھی متوقع ہے کہ عوام کتاب سے اجمالاً متعارف ہو جائیں تو اہلِ علم اس کے مضامین کو جستہ جستہ مقامی زبان میں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں جس کی فی زماننا اشد ضرورت ہے - 

اس کتاب کا مرکزی موضوع سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارےمیں قرآن و حدیث میں وارد نصوص کا بیان ہے لیکن اس میں دیگر علاماتِ قیامت جیسے خروجِ دجّال ' یاجوج ماجوج ' دابّۃ الارض ' دخّان وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے - 

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی حیات اور آخری زمانے میں نزول پر جہاں قرآن کریم میں واضح اشارات پائے جاتے ہیں وہیں پر اس بارےمیں اتنی کثرت سے احادیث وارد ہوئی ہیں کہ علماء نے ان احادیث کے نفسِ مضمون پر تواتر کا حکم لگایا ہے -

برصغیر میں جب قادیانی فتنہ نمودار ہوا جس کی پشت پناہی اُس زمانے میں برطانوی حکومت کررہی تھی (اور آج بھی کرتی ہے) تو مرزا قادیانی نے اپنے خسیس مقاصد کے حصول کے لیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات اور نزول کا انکار کردیا - قرآن کی آیات میں انہوں نے باطل تاویلات سے کام لے کر اپنے تئیں نفس کو مطمئن تو کرلیا لیکن احادیث میں یہ مسئلہ اتنے وضوح کے ساتھ وارد ہوا تھا کہ اس میں باطل اور رکیک تاویلات کی گنجائش نہ تھی لہٰذا قادیانیوں نے احادیث کی حجیت ہی کا انکار کردیا - اس کے بعد منکرینِ حدیث کا فرقہ ظاہر ہوگیا - اس نے انکارِ حدیث کی لَے کو مزید آگے بڑھایا - کتبِ حدیث کو بے اعتبار قرار دیا - فقہاء ومحدثین پر زبانِ طعن دراز کی - سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ اور ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کی شان میں دل آزار اور گستاخانہ جملے کہے - علماء پر کیچڑ اچھالنے کی مذموم کوششیں کیں - ان مکروہ کاوشوں اور سازشوں سے مسلمانوں کا ایک طبقہ متاثر ہوگیا - اس میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جنہوں نے مسیحی دانش گاہوں میں تعلیم حاصل کی تھی - قرآن ' حدیث ' فقہ ' اصولِ حدیث ' اصولِ شریعت ' اصولِ دین ' عقائد ' عربی زبان اور اس کے نحوی ' صرفی ' بلاغی امتیازات کا انہیں مبتدیانہ علم بھی حاصل نہیں تھا (اور نہ آج حاصل ہے) لہٰذا انہوں نے اپنی کچی فہم سے اہلِ باطل کی ان رکیک تاویلات اور مسلماتِ علم و معرفت سے انکار پر ایمان لایا پھر اس کی تبلیغ بھی شروع کردی - علمائے دین نے بروقت ان فاسد خیالات و نظریات کا سنجیدہ نوٹس لیا اور اس فتنے کو قلع قمع کرنے کے لیے ایک سے ایک مدلل و مفصل کتابوں کے ڈھیر لگا دیے اور منکرینِ حق کے مزعومہ دلائل کے تارو پود بکھیر دیے - انہی کتابوں میں امام انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کی زیرِ تبصرہ کتاب بھی شامل ہے - چونکہ یہ باطل فرقے آج بھی موجود ہیں اور اپنے کچے علم ' ناقص فہم سلف بیزار مزاج ' باطل تاویلات ' فکری اضمحلال ' تقویٰ و خشیت سے عاری پن ' اصولِ دین سے عدمِ آگہی ' عقائد میں انحراف ' تقلیدِ فرنگ کے زیرِ اثر اپنے نظریات کی تبلیغ بھی کرتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے قادیانی گمرہی اور انکارِ حدیث کی ضلالت کو اہل ایمان کے حلقوں میں پھیلانے کی بھی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا اس کتاب کی اور اس موضوع پر لکھی گئیں دوسری کتابوں کی اشاعت ' ترویج ' تعارف اور تبلیغ وقت کا اہم تقاضا ہے۔

                                    (جاری)

(شکیل شفائی) 

سلسلہ اسلامی عقائد و معلومات

0

سلسلہِ اسلامی عقائد و معلومات

قسط 3 

سوال ۱۰۔ رسول و نبی کسے کہتے ہیں؟

 جواب۔ انسانوں میں سے اللہ تعالیٰ کے وہ خاص بندے جن کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں تک اپنے احکامات پہنچانے کے لیے بھیجتا ہے ان کو نبی اور رسول کہا جاتا ہے۔


سوال ۱۱. مسلمان کو کن چیزوں پر ایمان رکھنا ضروری ہے؟ جواب۔ ہر مسلمان کو سات چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے (۱) خدا پر (۲) اس کے فرشتوں پر (۳) اس کی کتابوں پر (۴) اس کے تمام رسولوں پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر اس حیثیت سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی پیدا نہ ہو گا (۵) آخرت کے دن پر (۶) اور اس بات پر کہ بھلی یا بری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے۔ (۷) مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر۔


سوال ۱۲۔ تقدیر کے کہتے ہیں؟


جواب۔ ہر بات اور اچھی بری چیز کے لیے اللہ تعالیٰ کے علم میں ایک اندازہ مقرر ہے اور ہر چیز کے پیدا کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ اس سے جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس مقرر کیے ہوئے اندازہ کو تقدیر کہتے ہیں۔


 سوال ۱۳۔ دنیا میں سب سے پہلے اور سب سے آخری نبی کون ہیں؟


جواب۔ سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نبی بن کر آئے اور سب سے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ 

سلسلہِ اسلامی عقائد و معلومات

0

سلسلہِ اسلامی عقائد و معلومات

قسط 2 از اسلامی زندگی / Majid Kashmiri 

سوال ۵. اللہ تعالی کے بارے میں اسلامی عقیدہ کیا ہے؟

جواب۔ اللہ تعالی اس تنہا ویکتا پاک و بے عیب ہستی کا نام ہے جو ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہے گا، اس کا کوئی مثل و شریک نہیں، وہ تمام صفاتِ کمالیہ کا جامع ہے۔ 


سوال ۶. اللہ تعالی کی صفات کمالیہ کیا کیا ہیں؟جن پر ایمان لانا ضروری ہے۔

جواب۔ حیات، علم، سمع، بصر، قدرت، ارداہ، کلام اور خلق و تکوین۔ 

سوال۷. خدا تعالیٰ کے لیے بیٹا یا بیٹی ہونا ممکن ہے؟

جواب۔ خدا تعالیٰ نہ کسی کا باپ ہو سکتا ہے اور نہ بیٹا کیونکہ توالد و تناسل خاصہِ جسمانیت ہے اور اللہ تعالیٰ جسمانیت سے پاک ہے۔


سوال ۸: فرشتوں کے بارے میں اسلامی عقیدہ کیا ہے؟

 جواب۔ اسلامی عقیدہ یہ ہے کہ فرشتے اللہ کے معصوم و مکرم بندے ہیں۔ جن کو اللہ تعالیٰ نے نور سے پیدا کیا اور ہماری نگاہوں سے ان کو پوشیدہ رکھا، ان کی تعداد صرف خدا کو معلوم ہے۔


 سوال ۹۔ مشہور اور مقرب فرشتے کون ہیں؟ اور ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

 جواب۔ چار فرشتے مشہور و مقرب ہے (۱) جبرئیل علیہ السلام جو خدا تعالیٰ کی کتابیں اور احکام پیغمبروں تک لاتے تھے۔ (۲) اسرافیل علیہ السلام جو قیامت میں صور پھونکیں گے۔ (۳) میکائیل علیہ السلام جو بارش کا انتظام کرنے اور مخلوق کو روزی پہنچانے پر مقرر ہیں. (۴) عزرائیل علیہ السلام جو مخلوق کی روح نکالنے پر مقرر ہیں۔


قسط سوم 

اسلامی عقائد و معلومات

0

سلسلہِ اسلامی عقائد و معلومات 

قسم 1 از اسلامی زندگی/ ماجد کشمیری 


سوال ۱. ایمان کیا ہے؟ 

جواب: خدا اور اس کے بھیجے ہوئے رسول پر دل سے یقین اور زبان سے اقرار کرنے کا نام ہے۔ 


سوال ۲. اسلام کیا یے؟

جواب: اسلام ایک سچا دین ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ خدا ایک ہے حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور آخری رسول ہیں قرآن شریف خدا کی آخری کتاب ہے دنیا و آخرت اخرت کی تمام بھلی باتیں اسلام میں ہیں۔ 

سوال ۳. اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟

جواب: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ان میں سے اول نمبر پر ایمان ہے یقیہ بر چیزیں اعمال ہیں۔ نماز، روزہ ، حج ، زکات۔

سوال ۴. عقیدہ اور عمل کا باہم کیا تعلق ہے؟۔

جواب: ایمان کہ دو اجزا ہیں : (۱) عقیدہ جس کا تعلق دل سے ہیں (۲) عمل جس کا تعلق ظاہری اعضا سے ہیں ایمان میں عقیدہ اصل اور بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ عمل کی حیثیت اس کے بعد ہے. صحیح عقیدہ کے بغیر کوئی عمل مقبول نہیں۔

قسط دوم

دفاع احناف لائبریری موبائل ایپلیکیشن

0

*دفاع احناف لائبریری موبائل ایپلیکیشن*

احناف اور فقہ حنفی پر ہونے والے جدید اعتراضات کے رد پر مطالعہ کرنے والوں کے لیے ایک نایاب تحفہ "دفاع احناف لائبریری" جس میں آپ سینکڑوں کتب تک بآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف نیچے دیے گئے لنک سے ایپ انسٹال کریں اور اپنی مطلوبہ کتب نہایت کم سائز اور اعلیٰ کوالٹی میں آن لائین پڑھیں یا ڈاؤنلوڈ کریں۔ 


*ڈاؤنلوڈ لنک*

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.blogvali.al_noman


 *ایپلیکیشن میں شامل کی گئی کتب کی فہرست* 


 *موضوع: قرآن کریم* 


1۔ آسان ترجمہ قرآن

2۔ قرآن کریم ترجمہ

3۔ قرآن کریم 9 سطری

4۔ قرآن پاک 10 سطری

5۔ قرآن پاک 11 سطری 

6۔ قرآن کریم 13 سطری

7۔ قرآن کریم 14 سطری

8۔ قرآن کریم 16 سطری

9۔ قرآن کریم رنگین 16 سطری

10۔ قرآن کریم 17 سطری

قرآن کریم 18 سطری

قرآن کریم 21 سطری


 *موضوع: احادیث* 


1۔ صحیح بخاری مترجم

2۔ صحیح مسلم 

3۔ صحیح مسلم شریف

4۔ سنن ترمذی 

5۔ جامع ترمذی

6۔ سنن ابی داؤد

7۔ سنن ابن ماجہ

8۔ سنن نسائی 

9۔ مسند امام اعظم

10۔ مصنف ابن ابی شیبہ

11۔ مشکوٰۃ شریف

12۔ مسند حضرت علی ؓ


 موضوع: شروحات


1۔انعام الباری

2۔ تقریر بخاری شریف

3- انتخاب بخاری شریف

4- تحفۃ القاری شرح صحیح بخاری

5- نصر الباری شرح صحیح بخاری

6- تفہیم البخاری شرح صحیح بخاری

7* انوار الباری شرح صحیح بخاری

8- کشف الباری عمافی صحیح البخاری

9- تشریحات بخاری 



 موضوع: علوم الحدیث

 

1- ناسخ الحدیث و مسوخۃ

2- آپ حدیث کیسے تلاش کریں

3- احادیث ضعیفہ کی استدلالی حیثیت

4- امام ابن ماجہ اور علم حدیث

5- ضعیف حدیث کی شرعی حیثیت

6- علوم الحدیث ترجمہ قواعد فی علوم الحدیث 

7- اختلاف ائمہ اور حدیث نبوی

8- تدوین حدیث

9- تعدیل رجال بخاری

10- حسنات سلاخبار المعروف تاریخ الحدیث

11* تاریخ حدیث و محدثین

12- مقدمہ ابن صلاح

13- اصول حدیث کے بعض اہم مباحث

14- قطرات العطر شرح نخبۃ الفکر

15- شرح مقدمہ الشیخ عبدالحق محدث دہلوی

16- جرح و تعدیل 

17- احناف حفاظ حدیث کی فن جرح و تعدیل میں خدمات

18- شوق حدیث

19- انوارات صفدر



 *موضوع* : *جرح و تعدیل* 


1- اصول الجرح و تعدیل و علم الرجال 

2- معجم لمختلطین

3- معجم الفاظ الجرح و التعدیل

4- الرفع و التکمیل

5- کتاب السلسںلبیل 

6- خلاصۃ التاصیل

7- المیسر فی علم الجرح و التعدیل 

8- الثقات الذین ضعفوا فی شیو خھم


 

 *موضوع: فقہ حنفی کی اہمیت اور اعتراضات کے جوابات*


1۔ جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے 

2۔ فقہ حنفی پر اعتراضات کے جوابات

3۔ اجتہاد اور مذہب حنفی کی حقیقت

4۔ بہشتی زیور پر اعتراضات کے جوابات

5۔ ہدایہ پر اعتراضات کے جوابات

6۔ فتاوی عالمگیری پر اعتراضات کے جوابات

7۔ فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ

8۔ فقہ حنفی کے چند اہم مسائل احادیث کی روشنی میں

9۔ تائید مذہب حنفی 

10۔ تنویر محمدی رد مختصر شمع محمدی

11۔ ہدایہ علماء کی عدالت میں

12۔ احادیث مصطفیٰ اور مسلک احناف

13۔ مذہب حنفی کی تائید و ترجیح

14۔ حقیقۃ الفقہ پر ایک نظر

15۔ حقائق الفقہ بجواب حقیقۃ الفقہ

16۔ آفتاب محمدی بجواب شمع محمدی

17۔ محدثین کے ہاں فقہ اور فقہاء کی اہمیت

18۔ ہدیہ اہلحدیث

19۔ اہلحدیث یا شیعہ

20۔ حدیث اور سنت میں فرق

21۔ غیرمقلدین کے اعتراضات اور انکے جوابات

22۔ غیرمقلدین کے اعتراضات کی حقیقت

23۔ فقہ حنفی پر اعتراضات اور اسکے جوابات

24۔ محرم عورت سے نکاح اور حد جاری ہونے کا مسئلہ

25۔ مسائل احناف مدلل

26۔ سورت حج میں سجدہ تلاوت کا مقام

27۔ حلال جانور کے مردہ جنین کی حلت و حرمت کا مسئلہ

28۔ تشہد میں حدث کا مسئلہ

29۔ ہدایہ کے مسائل اور انکے جواب

30۔ فقہ حنفی پر چند اعتراضات کی حقیقت

31۔ غیرمقلدین کے اعتراضات کے جوابات

32۔ غیرمقلدین کی فقہ کےدو سو مسائل

33۔ رسالہ مکتوب مفتوح پر ایک نظر

34۔ حجیت اجماع و قیاس شرعی 

35۔ اجماع و قیاس کی حجیت


 *موضوع: عقائد*


1۔ عقائد الاسلام

2۔ عقائد اہلسنت والجماعت 

3۔ صفات متشابہات اور سلفی عقائد 

4۔ استوی علی العرش 

5۔صفات متشابہات اور غیرمقلدین کے عقائد 

6۔ صفات باری تعالیٰ 

7۔ باطل فرقوں کا تعارف اور انکے عقائد 

8۔ عقائد علمائے دیوبند اور حسام الحرمین 

9۔ شرح عقیدہ طحاویہ 

10۔ المہند علی المفند 

11۔ شرح فقہ اکبر 

12۔ تصفیۃ العقائد 

13۔ اللہ تعالیٰ بغیر جہت و مکان کے موجود ہے

14۔ آئیے اسلامی عقائد سیکھئے 

15۔ عقائد فقہ اور تصوف کا تعارف 

16۔ اللہ کی صفات متشابہات سے متعلق عقیدہ 

17۔ مسئلہ وحدت الوجود 

18۔ مسئلہ وحدت الوجود اور آل غیرمقلدیت 


 *موضوع: تقلید*


1۔ الکلام المفید فی اثبات التقلید 

2۔ ترک تقلید ایک بدعت ہے 

3۔ اجتہاد اور تقلید کی بے مثال تحقیق 

4۔ ۔آثار التشریع 

5۔ دین کی بنیادیں اور تقلید کی ضرورت 

6۔ غیرمقلد ہو کر تقلید کیوں

7۔ اجتہاد اور تقلید

8۔ اجتہاد اور تقلید کا آخی فیصلہ

9۔ تقلید ائمہ

10۔ تقلید پر غور کرنے کا سیدھا راستہ 

11۔ تقلید کی شرعی حیثیت 

12۔ تقلید شرعی کی ضرورت 

13۔ اجتہاد و تقلید 

14۔ اجتہاد و تقلید چند اہم مباحث 

15۔ اوشحۃ الجید فی اثبات التقلید 

16۔ الاقتصاد فی التقلید والاجتہاد 

17۔ تحقیق سے تقلید تک

18۔ تقلید ائمہ اور مقام ابوحنیفہ 

19۔ تنقیح التنقید فی مسئلہ اجتہاد و تقلید 

20۔ مسئلہ تقلید 

21۔ تقلید کی شرعی حیثیت 

22۔ تقلید کی حقیقت و اہمیت اور اسکی ضرورت 

23۔ تقلید و اجتہاد 

24۔ امام ابوحنیفہ و دیگر ائمہ کی تقلید 

25۔ تعریف التقلید فی رد شبہات علی التقلید 

26۔حقیقۃ حقیقت الالحاد

27۔ عقد الجید

28۔ علامہ اقبال اور تقلید و اجتہاد 

29۔ مسئلہ تقلید قرآن و حدیث کی روشنی میں

30۔ قیاس اور تقلید کی حقیقت 

31۔ فتوی امام الحرمین 

32۔ مطالعہ تقلید صحیح احادیث کی روشنی میں 

33۔ سبیل الرشاد 

34۔ الکلام الفرید فی التزام التقلید 

35۔ مکتوب الشیخ محمد بن عبداللہ السبیل 

36۔ مسئلہ تقلید پر پچاس سوالوں کے جوابات 

37۔ تلخیص و اقتباس از فتوی نظام الاسلام 

38۔ نذیر حسین دہلوی اور معیار الحق 

39۔ کتاب سبیل الرسول پر ایک نظر 

40۔ غیرمقلدین کے سوالوں کے جوابات 

41۔ غیرمقلدین کے تقلید سے متعلق پچاس سوالات کے جوابات 

42۔ غیرمقلدین کا آپریشن اور ضرورت تقلید

43۔ خیر التنقید فی سیر التقلید 

44۔ دس سوالات کے جوابات 

45۔ تحقیق مسئلہ تقلید

46۔ تبرائی غیرمقلدین سے سترہ سوالات 

47۔ الدر الفرید فی اثبات التقلید

48۔ تقلید شرعی اور علماء امت 



 *موضوع: نماز*


1۔ نماز اہلسنت والجماعت 

2۔ مستند نماز حنفی 

3۔ نماز پیمبر

4۔ رسول اکرم کا طریقہ نماز 

5۔ پنج وقتہ نماز

6۔ نماز نبوی کا علمی جائزہ

7۔ دلیل نماز بجواب حدیث نماز 

8۔ نماز مدلل

9۔ غیرمقلدین کی غیر مستند نماز 

10۔ حنفی نماز مدلل

11۔ اللہ کی پسندیدہ نماز

12۔ صلواۃ الرسول میں ضعیف احادیث اور غلط مسائل 

13۔ فجر کی نماز کے وقت سنتوں کا حکم

14۔ سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا 

15۔ جمع بین الصلوٰتین 

16۔ جماعت ثانیہ

17۔ فجر کی جماعت کے دوران سنت کا حکم

18۔ مکمل مدلل نماز

19۔ جماعت ثانیہ کا حکم

20۔ آو نماز سیکھیں 

21۔ فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا 

22۔ فرض نماز کے بعد دعا

23۔ کھلے راز

24۔ نماز جمعہ کی رکعات کی تعداد 

25۔ احسن القری فی توضیح اوثق القری

26۔ نماز فجر کا وقت اور اس کے احکام

27۔ نمازوں کے اوقت سے متعلق بنیادی باتیں

28۔ صلاۃ السفر کے فضائل و احکام

29۔ تشہد میں اشارہ کرنے کے بعد انگلی کو حرکت دینے کا حکم

30۔ نابالغ لڑکے کی امامت کا حکم

31۔ فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت

32۔ فجر کی جماعت کے وقت سنتیں کہاں ادا کی جائیں

33۔ قضاء نمازوں سے متعلق بنیادی احکام

34۔ رمضان میں فجر جلد ادا کرنے کا حکم 

35۔ سجدے میں جانے کا سنت طریقہ

36۔ نماز کے چار اہم مسائل

37۔ ترک الجہر فی البسملہ من سنن النبویۃ

38۔ گاؤں میں نماز جمعہ کی تحقیق

39۔ گاؤں میں جمعہ

40۔ جمعہ کے تین مسائل

41۔ جمعہ سے پہلے اور بعد کی سنتیں

42۔ نماز میں قدم سے قدم ملانے کا مسئلہ

43۔ نماز مغرب سے پہلے دو رکعات کا حکم

44۔ نماز کے متعلق غیرمقلدین کی غلط بیانیاں اور جھوٹ

45۔ مسائل نماز

46۔ صلواۃ الرسول پر ایک تحقیقی نظر

47۔ خطبہ کے درمیان نفل پڑھنا

48۔ تشہد میں اشارہ کے احکام

49۔ احادیث المرغوبہ علی ترک جلسہ الاستراحت

50۔ الرسالہ المرغوبہ فی الدعاء بعد الصلواۃ المکتوبہ 


 *موضوع: ترک رفع الیدین*


1۔ جز ترک رفع الیدین 

2۔ تسکین العینین 

3۔ جلاء العین 

4۔ تحقیق مسئلہ رفع الیدین 

5۔ سنت رسول الثقلین 

6۔ ترک رفع الیدین ابن عمر 

7۔ نصر المعبود 

8۔ قرۃ العینین بجواب نور العینین 

9۔ مصباح العینین فی مسئلہ ترک رفع الیدین 

10۔ نیل الفرقدین 

11۔ ترک رفع الیدین اور امام مالک 

12۔ مسئلہ ترک رفع الیدین 

13۔ وضاحت مسئلہ رفع الیدین 

14۔ مسئلہ رفع الیدین نعمان اقبال 

15۔ رفع الیدین اور قرات فاتحہ 

16۔ ترک رفع یدین اور احناف

17۔ حقیقت رفع یدین

18۔ سنت العینین 

19۔ رفع یدین کی حقیقت 

20۔ رفع یدین تحفۃ المناظر 

21۔ تحقیق حدیث عبداللہ ابن عمر

22۔ جزء رفع الیدین 

23۔ نور الصباح 

24۔ دعائے قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانے اور تکبیر کہنے کا ثبوت

25۔ تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین کرنا

26۔ تکبیر تحریمہ کے علاوہ رفع الیدین کرنا

27۔ رفع یدین اور قراۃ خلف الامام پر تحریری گفتگو 

28۔ رفع یدین صحیح بخاری میں پیش کردہ دلائل کی روشنی میں

29۔ الرسائل فی تحقیق المسائل کا علمی جائزہ 

30۔ مباحثہ رفع یدین

31۔ کیا رفع یدین کی چار سو احادیث ہیں

32۔ غیرمقلدین اور مسئلہ رفع یدین

33۔ اسوہ سید الکونین فی ترک رفع الیدین

34۔ احادیث صاحب الثقلین فی ترک رفع الیدین 

35۔ تحقیق مسئلہ رفع یدین 


 *موضوع: قرات خلف الامام* 


1۔ اطیب الکلام ملحص احسن الکلام

2۔ ایضاح المرام فی ترک القراۃ خلف الامام 

3۔ کیا مقتدی پر فاتحہ واجب ہے

4۔ خاتمہ الکلام 

5۔ تدقیق الکلام 

6۔ فاتحۃ الکلام فی القراۃ خلف الامام 

7۔ قرات خلف الامام کا مسئلہ 

8۔ توضیح الکلام پر ایک نظر 

9۔ قرآت فاتحہ خلف الامام 

10۔ جزء القراۃ

11۔ الدلیل القوی علی ترک القراۃ للمقتدی 

12۔ امام کے پیچھے مقتدی کی قرآت کا حکم

13۔ قرآت خلف الام صحیح بخاری کی روشنی میں

14۔ ابن تیمیہ اور مسئلہ قرآت خلف الامام 

15۔ البانی اور قرآت فاتحہ

16۔ ترک قرآت خلف الامام 

17۔ احسن الکلام

18۔ مسئلہ قراۃ خلف الامام 

19۔ مرغوب الختام فی ترک القراۃ خلف الامام 

20۔ قراۃ خلف الامام کا مسئلہ اور حنفی مذہب

21۔ تحقیق مسئلہ قراۃ خلف الامام 



 *موضوع: آمین بالجہر*


1۔ آمین بالجہر 

2۔ آمین بالسر

3۔ اظھار التحسین فی احفاء التامین

4۔ نماز میں آمین کہنے کا حکم 

5۔ تحقیق مسئلہ آمین

6۔ احفاء التامین سنۃ رسول الامین

 

*موضوع: نماز میں ہاتھ کہاں باندھیں*


1۔ ہاتھ باندھنے کی صحیح جگہ

2۔ نماز میں ہاتھ باندھنے کا طریقہ 

3۔ نماز میں ہاتھ باندھنے کا مسنون طریقہ 

4۔ نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا

5۔ نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھنا

6۔ نماز میں ہاتھ باندھنا

7۔ نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا


 *موضوع: نماز جنازہ* 


1۔ نماز جنازہ میں قرات فاتحہ

2۔ کیا نماز جنازہ میں فاتحہ پڑھنا سنت ہے

3۔ مسنون نماز جنازہ

4۔ سوال گندم جواب چنا

5۔ غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم 

6۔ نماز جنازہ میں ثناء اور درود کا حکم

7۔ میاں بیوی میں سے کسی ایک کے انتقال کے بعد دوسرا اسکو غسل دے سکتا ہے

8۔ نماز جنازہ کی چار تکبیرات کا ثبوت

9۔ نماز جنازہ میں صرچ پہلی تکبیر کے وقت ہاتھ اٹھانا

10۔ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کا حکم 

11۔ جنازہ کے چار مسائل اور انکے دلائل

12۔ حضرت فاطمہ کو وفات کے بعد غسل دیے جانے کی تحقیق 

13۔ نماز جنازہ میں امامت کا میت کے سینے کے سامنے کھڑے ہونے کا حکم 

14۔ مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم 

15۔ نماز جنازہ کا شرعی طریقہ اور سورہ فاتحہ کی شرعی حیثیت 

16۔ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کی شرعی حیثیت 


 *موضوع: عیدین*


1۔ جمعہ کے دن عید ہونے کی صورت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا حکم

2۔ افطار کے وقت مانگی جانے والی ایک دعا کی تحقیق

3۔ تحقیق دعاء افطار

4۔ عیدین کی نماز کا طریقہ مع چند ضروری مسائل

5۔ ماہ رمضان کے تینوں عشروں کی فضیلت اور دعاؤں کی تحقیق

6۔ عید کی نماز کا طریقہ

7۔ اذان کے دوران سحری بند کرنے سے متعلق ایک حدیث کا صحیح مطلب

8۔ عید کی نماز میں زائڈ تکبیریں چھ ہیں


 *موضوع: وتر*


1۔ نماز وتر کی رکعات

2۔ نماز وتر کی قضاء کا حکم

3۔ قنوت وتر، وتر کی تین رکعتیں

4۔ تین رکعت وتر کا ثبوت


 *موضوع: تراویح*


1۔ رکعات تراویح 

2۔ العداد الصحیح فی رکعات التراویح 

3۔ تراویح اور تہجد دو مختلف نمازیں

4۔ خیر المصابیح فی عدد التراویح 

5۔ رکعات تراویح ایک تحقیقی جائزہ

6۔ نماز تراویح اور مذہب اہلحدیث 

7۔ مسنون تراویح 

8۔ بیس رکعات تراویح 

9۔ تراویح بیس رکعات سنت ہے

10۔ مسنون نماز تراویح 

11۔ رسالہ تراویح 

12۔غایۃ التنقیح فی اثبات التراویح 

13۔ تراویح کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا 

14۔ کیا احناف آٹھ رکعات تراویح کے قائل ہیں

15۔ بیس رکعات تراویح سنت ہے 

16۔ مسجد نبوی میں تراویح عہد بہ عہد

17۔ القول المبین فی اثبات التراویح العشرین

18۔ تراویح کا مسئلہ متنازع نہ بنایا جائے

19۔ الرائے النجیح فی عدد رکعات التراویح 

20۔ انوار المصابیح فی توضیح مصابیح التراویح 

21۔ التوضیح عن رکعات 

22۔ تہجد تراویح میں فرق

23۔ مسئلہ تراویح پر دس سوالوں کا جواب

24۔ نماز تراویح بیس رکعات سنت مؤکدہ ہے

25۔ نماز تراویح کی تحقیق

26۔ بیس تراویح اور احناف کا مسل

27۔ بیس رکعت تراویح کے دلائل اور اعتراضات کا علمی جائزہ

28۔ فاس شدہ تراویح کی قضاء کا حکم

29۔ سفر میں نماز تراویح ادا کرنے کا حکم

30۔ تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر بیان اور دعا کا حک

31۔ چار رکعات تراویح کے بعد وقفے اور تسبیح تراویح کی شرعی حیثیت

32۔ نماز تراویح

33۔ رکعات تراویح

34 ۔ رکعات تراویح کے بارے میں

35۔ تحقیق مسئلہ تراویح

36۔ بیس رکعات تراویح سنت ہیں


 *موضوع: امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ*


1۔ تذکرۃ النعمان 

 2۔ امام اعظم ابوحنیفہ کا محدثانہ مقام 

3۔ امام اعظم ابوحنیفہ کا شرف تابعیت 

4۔ تلامذہ امام ابوحنیفہ کا محدثانہ مقام

5۔ مقام ابی حنیفہ

6۔ امام ابوحنیفہ کا عادلانہ دفاع 

7۔ مصنف ابن ابی شیبہ میں امام ابوحنیفہ سے مروی روایات 

8۔ امام ابوحنیفہ پر اعتراضات کے جوابات 

9۔ امام ابو حنیفہ بحثیت محدث

10۔ فضائل ابی حنیفہ لابن ابی العوام

11۔ امام اعظم اور علم الحدیث

12۔ امام ابوحنیفہ پر اعتراضات کے جوابات 

13۔ طعوں المحدثین

14۔ امام ابوحنیفہ اور علم حدیث میں انکا مقام

15۔ امام ابوحنیفہ اور عمل بالحدیث 

16۔ سیرت النعمان 

17۔ النکت الطریفہ

18۔ امام ابوحنیفہ حافظ ذھبی کی نظر میں

19۔ امام ابوحنیفہ کی سیاسی زندگی

20۔ امام ابوحنیفہ کے دلچسپ واقعات

21۔ مناقب الامام ابی حنیفہ

22۔ ملفوظات امام ابوحنیفہ

23۔ امام ابوحنیفہ کی مجلس تدوین فقہ

24۔ امام اعظم ابوحنیفہ

25۔ امام اعظم پر اعتراضات کی حقیقت

26۔ مکانۃ الامام ابی حنیفہ

27۔ امام ابوحنیفہ کی تابعیت

28۔ علم الحدیث میں امام ابوحنیفہ کا مقام

29۔ سوانح امام اعظم ابوحنیفہ

30۔ امام ابوحنیفہ کی محدثانہ حیثیت

31۔ انتقادات الدار قطنی الحدیثیہ

32۔ امام ابوحنیفہ کا نظریہ انقلاب و سیاست

33۔ امام ابوحنیفہ کی محدثانہ جلالت شان

34۔ امام ابوحنیفہ پر ارجاء کی تہمت

35۔ فقاہت امام ابوحنیفہ 

36۔ امام اعظم غیروں کی نظر میں

37۔ رحمۃ الرضوان

38۔ امام ابوحنیفہ اور امام بخاری اختلاف کے آئینے میں

39۔ امام ابوحنیفہ پر محدثین کی جرحوں کی حقیقت

40۔ امام اعظم کا محدثانہ مقام

41۔ امام ابوحنیفہ حیات و فقہی کارنامے

42۔ امام ابوحنیفہ کی فقہی خدمات

43۔ امام ابوحنیفہ کے سو قصے

44۔ امام ابوحنیفہ کے اصول حدیث

45۔ دفاع امام ابوحنیفہ

46۔مکانۃ الامام ابی حنیفہ بین المحدثین

47۔ امام ابوحنیفہ اور ان کے ناقدین

48۔ السیف الصارم

49۔ امام ابوحنیفہ امام ابن مبارک کی نظر میں



 *موضوع: قربانی*


1۔مسائل قربانی 

2۔ ایام قربانی اور غیرمقلدین

3۔ قربانی صرف تین دن

4۔ ایام قربانی کی صحیح تعداد

5۔ ایک بکرے کی قربانی پوری فیملی کی طرف سے

6۔ فضائل و مسائل قربانی

7۔قربانی میں ایصال ثواب کی نیت سے متعلق احکام

8۔ میت کے ذمے قضاء قربانی رہ جانے کا حکم

9۔ کیا گھر کے سربراہ کی ذاتی قربانی اس کے اہل و عیال کی طرف سے کافی ہے

10۔ حلال جانور کے وہ سات اجزاء جن کا کھانا ناجائز ہے

11۔ قربانی کے تین دن یا چار

12۔ غیرمقلدین سے مسائل قربانی کے بارے اکتالیس سوالات

13۔ احادیث النبویۃ فی ایام الاضحیۃ


 *موضوع: طلاق ثلاثہ*


1۔ ایک مجلس کی تین طلاقیں اسکی نوعیت اور حل

2۔ تین طلاق کا مسئلہ

3۔ کتاب الطلاق

4۔ عمدۃ الاثاث

5۔ مسئلہ طلاق ثلاثہ

6-جواب مقالہ

7- طلاق ثلاث

8- طلاق ثلاثہ اور حافظ ابن القیم

9- آئینہ ظلاق ثلاثہ

10- تین طلاق پر دارلعلوم دیوبند کے دو فتوے

11- طلاق

12- حرام کاری سے بچئے

13- ایک مجلس کی تین طلاق

14- نشے کی حالت میں طلاق واقع ہونے کا حکم

15- تین طلاقوں کو ایک قرار دینے والے فتوی کا حکم

16- تین طلاق کے بعد صلح کرکے ساتھ رہنے کا حکم

17- تین طلاق دینے کے بعد حیلے بہانے

18- اطلاق الثلاث سعودی عرب تحقیقاتی کمیٹی کا فتوی 

19- تین طلاقیں اور حلالہ 



 *موضوع: دفاع اکابر*


1- علمائے دیوبند پر زبیر علیزئی کے الزامات کے جوابات

2- مجذوبانہ واویلا

3- تصویر بڑی صاف ہے

4- المہند اور اعتراضات کا علمی جائزہ

5- امام شاہ ولی اللہ اور حنفیت

6- علماء دیوبند پر چند بے بنیاد الزامات کے جوابات

7- علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج

8- شاہ ولی اللہ اور غیرمقلدین

9- کچھ دیر غیرمقلدین کے ساتھ

10- امام شاہ ولی اللہ فقہ حنفی کے مجدد



 *موضوع: ایصالِ ثواب*


1- ایصال ثواب کی شرعی حیثیت

2- مسئلہ ایصال ثواب اور ایک ذہنی طغیان کا احتساب

3- ایصال ثواب بالقرآن

4- ایصال ثواب

5- ایصال ثواب پر ایک تحقیقی نظر

6- ایصال ثواب اہمیت ثبوت اور حقیقت

7- ایصال ثواب مولانا الیاس گھمن 

8- ایصال ثواب مرغوب الادلہ

9- صدقہ جاریہ و ایصال ثواب۔

10- ایصال ثواب شریعت کے مطابق کیجیے

11- ایصال ثواب کے نام پر اجتماعی قرآن خوانی کا حکم

12- خیر الجواب فی ایصال الثواب 

13- ایصال ثواب از امین اوکاڑوی 


 *موضوع: وسیلہ*

1- احادیث وسیلہ پر اعتراضات کا علمی محاکمہ

2- مسئلہ استعانت اور توسل کی حقیقت

3- نابینا صحابی کا دعا میں حضور اقدس کا وسیلہ پیش کرنا۔

4- روضہ اقدس کے پاس جا کر بارش کی دعا کی درخواست

5- مسئلہ توسل

6- خیر الوسیلہ

7- توسل و استعاثہ بغیر اللہ اور غیرمقلدین کا مذہب

8- توسل کا ثبوت و جواز

9- التوسل بسید الرسل ﷺ

10- مسئلہ توسل از مولانا الیاس گھمن 



 *موضوع: طہارت*  


1۔ وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا تفصیلی حکم

2۔ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

3۔ شرمگاہ کو چھونے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

4۔ٹینکی، حوض اور تالاب کی پاکی ناپاکی کا حکم 

5۔ زخم سے خون نکلنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

6۔ ماہواری کی حالت میں تلاوت کرنے کا حکم

7۔ حیض و نفاس کی حالت میں قرآن کو چھونے کے احکام

8۔ عام جرابوں پر مسح کرنے والے امام کی اقتدا کا حکم

9۔ کونسے موزوں پر مسح کرنا جائز ہے

10۔ ناپاکی کے چند اہم مسائل

11۔ وضو کے چار مسائل اور انکے دلائک

12۔ نواقض وضو کے تین مسائل اور انکے دلائل

13۔ کیا جرابوں پر مسح جائز ہے


 *موضوع: تعویذ* 


1۔ تعویذات کے متعلق مولانا سخی داد کی کتاب پر ایک نظر

2۔ تعویذات کی شرعی حیثیت

3۔ علمیات و تعویذات اور اسکے شرعی احکام

4۔ تعویذ گنڈے اور جھاڑ پھونک 

5۔ تعویذات کا ثبوت

6۔ تعویذات و عملیات کی شرعی حیثیت 


 *موضوع* : *مناظرے* 

 

1۔ فتوحات صفدر 

2۔ مناظرہ کوہاٹ کی چند جھلکیاں

3۔ نماز میں ہاتھ باندھنا ایک تحریری مناظرے کا خلاصہ

4۔ تفصیل مناظرہ ہارون آباد

5۔ ایک غیرمقلد کی توبہ

6۔ مناظرہ مابین پروفیسر طالب الرحمن اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع تقلید 

7۔ مناظرہ مابین مولوی عبد العزیز نورستانی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع مکمل نماز

8۔ مناظرہ مابین مولوی عبداللہ بہاولپوری اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع قرآت خلف الامام

9۔ مناظرہ مابین مولوی اللہ بخش اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع تقلید

10۔ مباحثہ غیرمقلدین کا خلفائے راشدین سے اختلاف 

11۔ مناظرہ مابین پروفیسر طالب الرحمن اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع رفع یدین

12۔ مناظرہ مابین مولوی محمد عبداللہ چھتوی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ آمین بالجہر

13۔ مناظرہ مابین پروفیسر طالب الرحمن اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ مکمل نماز

14۔ مناظرہ مابین پروفیسر طالب الرحمن اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع تقلید 

15۔ مناظرہ مابین عبدالرشید ارشد اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع رفع یدین 

16۔ مناظرہ مابین پیر بدیع الدین راشدی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع اوکاڑوی

17۔ مناظرہ مابین پیر بدیع الدین راشدی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع قرآت خلف الامام

18۔ مناظرہ مابین پیر بدیع الدین راشدی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع آمین بالجہر

19۔ مناظرہ مابین مولوی شمشاد سلفی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع قرآت خلف الامام 

20۔ مناظرہ مابین مولوی شمشاد سلفی اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع عبارات فقہ

21۔ مناظرہ مابین مولوی اللہ بخش اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی ؒ موضوع تاریخ غیرمقلدیت 



 *موضوع: متفرق*


1- بخاری شریف غیرمقلدین کی نظر میں

2- آئینہ غیرمقلدیت ارمغان حق

3- غیرمقلدین کے متضاد فتوے

4- غیرمقلدین کی خانہ تلاشی

5- تریاق اکبر بزبان صفدر

6- مطالعہ غیرمقلدیت

7- غیرمقلدین اسباب و تدارک

8- کچھ دیر غیرمقلدین کے ساتھ

9- حدیث اور اہلحدیث

10- تنبیہ الغافلین علی تحریف الغالین

11- آٹھ مسائل

12- مسائل غیرمقلدین

13- غیرمقلدین کا اصلی چہرہ

14- تحفہ اہلحدیث

15- غیرمقلدین کے لیے لمحہ فکریہ

16- غیرمقلدیت الحاد کا دروازہ

17- انگریز کے وفادار کون

18- مرغوب الادلہ

19- اختلاف امت اور صراط مستقیم

20- زبیر علی زئی کا تعاقب

21- حدیث کے بارے غیرمقلدین کا معیار رد و قبول

22- غیرمقلدین امام بخاری کی عدالت میں

23- بدعات اہلحدیث

24- میں اہلحدیث کیوں نہیں ہوا

25- تحقیقات صفدع

26- قرۃ العینین فی اثبات المصافحہ بالیدین

27-داڑھی کا وجوب اور مسنون مقدار

28- مضامین پیر جی

29- انکشاف حقیقت 

30- شادی کی پہلی دس راتیں

31- تکفیری زبیر علی زئی کا تعاقب

32- سیف المقلد وساوس غیرمقلد

33- علمائے اہلحدیث کی تحریفات تضادات اور کذب بیانیاں

34- غیرمقلدین کی ڈائری

35- تحقیق اہلحدیث 

36- تناقضات زبیر علی زئی

37- چھپے راز

38- صلواۃ الرسول کے بارے میں

39- فیوضات صفدر

40- بارہ مسائل

41- غیرمقلدین کے متعقل عرب و عجم کے فتوے

42- غیرمقلدین کے اصول کی حقیقت

43- ادلہ کاملہ

44- تجلیات صفدر

45- اہلحدیث کا خلفائے راشدین سے اختلاف

46- فتوحات صفدر

47- محاضرات علمیہ بر موضوع غیرمقلدیت

48- علمی معرکے اور مجلسی لطیفے

49- فرقہ اہلحدیث پاک و ہند کا تحقیقی جائزہ

50- فرقہ جماعت المسلمین کا تحقیقی جائزہ

51- اصول مناظرہ

52- ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خیالات و نظریات ۔

53- تبلیغی جماعت اور مشایخ عرب

54- ننگے سر نماز غیرمقلدین علماء کی نظروں میں

55- مسائل اربعہ غیرمقلدین علماء کی نظر میں

56- سلفی کون ؟ حنفی یا غیرمقلد

57- دلکش بحث و مباحثہ

58- میں حنفی کیسے بنا

59- حدیث و سنت میں فرق

60- مقام صحابہ اور غیرمقلدین

61- غیرمقلدین کا صحیح احادیث سے انحراف

62- کیا ابن تیمیہ علماء اہلسنت میں سے ہیں

63- التحقیق الحسن فی تائید آثار السنن

64- ایضاح الادلہ۔

65- ظائفہ منصورہ

66- غیرمقلدین کے دجل وفریب کا انکشاف

67- ایمہ اربعہ کے مذاہب اور انکے دلائل

68- مسلکئ اختلافات اور راہ اعتدال

69- لامذہبیت

70- نماز عید کے اختلافی مسائل پر حنفی تحقیقی جائزہ

71- اہل قرآن و اہلحدیث

72- غیرمقلد علماء کی اہم کتب کے حوالہ جات

73- شوال کے چھ نفلی روزوں کی فضیلت اور احکام

74- ماہ شعبان اور شب برات حقیقت فضیلت ، اعمال

75- کون سے سمندری جاندار حلال ہیں

76- کیکڑا حلال ہے یا حرام

77- اہلحدیث کے فتاوی کی حقیقت

78- ٹوپی

79- انگریز اور اہلحدیث

80- مسائل و عقائد میں غیرمقلدین کے متضاد اقوال

81- لفظ اہلحدیث کے بارہ میں ایک ضروری وضاحت کی درخواست

82- کھلا خط بنام حنفیہ کا مدلل جواب

83- قرآن و حدیث کے خلاف غیرمقلدین کے پچاس مسائل

84- فرقہ غیرمقلدین

85- غیرمقلدین کے بارے میں حضرت تھانوی کے ملفوظات م

86- غیرمقلدین کی خانہ جنگی

87- غیرمقلدین سے دو سو ایک سوالات 

88- مسائل و عقائد میں غیرمقلدین اور شیعہ مذہب کا توافق 

89- غیرمقلدین اپنے اکابر کی نظر میں

90- صحابہ کرام کا مقام اور غیرمقلدین کا موقف

91- تحریک لامذہبیت

92- ایک ہاتھ سے مصافحہ کی حقیقت 


 *موضوع: رسائل* 


1۔ مجلہ الاجماع (28 شمارے)

2۔ مجلہ دفاع اسلاف (25 شمارے)

3۔ مجلہ زم زم (15 شمارے)

4۔ مجلہ راہ ہدایت (18 شمارے)

5۔ مجموعہ رسائل 

6۔ مجموعہ رسائل متکلم اسلام

7۔ مجموعہ رسائل عباس خان 


*مزید کتب شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔* 

© 2023 جملہ حقوق بحق | اسلامی زندگی | محفوظ ہیں